گوجرہ : آوارہ کتے نے خاتون سمیت 6 افراد کو کاٹ لیا

گوجرہ : آوارہ کتے نے خاتون  سمیت 6 افراد کو کاٹ لیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں میں آوارہ کتے نے خاتون سمیت چھ افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا،

جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 372 ج ب بجیا نوالی میں اچانک ایک آوارہ کتا آ گیا، جس نے 50 سالہ محبوب، 17 سالہ بلال، 40 سالہ کالو، 16 سالہ احمد افتخار، توقیر ریاست اور ایک خاتون کو کاٹ لیا۔ کتے نے گاؤں میں متعدد مویشیوں کو بھی کاٹا اور بعد ازاں فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...