پاور لومز فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری کرنیوالے 2ملزم گرفتار
چک 67 ج ب سدھار میں فیکٹری کے ماسٹر اکبر اور ساتھی شان کو گرفتار کیاگیا
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے پاور لومز فیکٹری سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چک 67 ج ب سدھار میں شہری یعقوب کی عمار ویونگ فیکٹری سے 43 ویٹ، تھری فیز موٹر، ڈراپر، پیتل اور پلیاں سمیت دیگر سامان چوری کیا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کے ماسٹر اکبر اور اس کے ساتھی شان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں سے مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments