ساندل بار:گھر کی تیسری منزل پر آتشزدگی، قابو پا لیا گیا
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ساندل بار کے علاقے میں گھر کی تیسری منزل پر آتشزدگی کے باعث برقی آلات اور گھریلو سامان متاثر ہو گیا،
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے 59 ج ب نتھو چک، نڑ والا روڈ پر واقع گھر میں بجلی کے بورڈ اور یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments