ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی سیمینار
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا،
جس میں ایم ایس ڈاکٹر ماریہ امداد، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر صبا سمیت گائنی، فیملی پلاننگ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ڈاکٹرز اور عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ماریہ امداد نے کہا کہ سیمینار میں مریضوں کو اعتماد میں لے کر بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ اور بروقت تشخیص کے لیے آگاہی نہایت ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments