ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کالج میں فائر سیفٹی ورکشاپ، طلبہ کو عملی تربیت
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، رجانہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فائر سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کے دوران طلبہ کو آگ سے بچاؤ، آگ بجھانے والے آلات کے استعمال، ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی حالات میں محفوظ انخلا کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔شرکاء کو ہنگامی حالات میں بروقت امداد اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں نئے وارڈنز کی شمولیت کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments