ٹوبہ :شہباز چوک شورکوٹ روڈ پر نالے کی تعمیر تاحال ادھوری

ٹوبہ :شہباز چوک شورکوٹ روڈ پر نالے کی تعمیر تاحال ادھوری

جگہ جگہ گہرے گڑھے ،گندا پانی جمع ، دکانداروں کافوری نوٹس لینے کامطالبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) شہباز چوک شورکوٹ روڈ پر نالے کی تعمیر کے نام پر سڑک اکھاڑ کر کئی روز سے کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے ، جس کے باعث جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں، گندا پانی جمع ہے جبکہ ملبہ اور اینٹیں بکھری پڑی ہیں۔ اس صورت حال سے مقامی دکانداروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کے مطابق سڑک کی کھدائی کے بعد تعمیراتی سامان اور بڑے پائپ سڑک کنارے بے ترتیبی سے پڑے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ موٹر سائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیور گڑھوں سے بچنے کے لیے غلط سمت سے گزرنے پر مجبور ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ مٹی اور کیچڑ کے باعث گاہکوں نے دکانوں پر آنا کم کر دیا ہے ، جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ پیدل چلنے والوں، خصوصاً بزرگوں اور معذور افراد کے لیے بھی اس راستے سے گزرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔اہل علاقہ اور دکانداروں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور میونسپل کمیٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورت حال کا فوری نوٹس لے کر نالے کی تعمیر جلد مکمل کروائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...