پولیس نے ڈیڑھ سالہ لاپتہ بچی تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے گھر سے لاپتہ ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں ڈیڑھ سالہ ایزل گھر سے باہر نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچی کو فوری طور پر تلاش کر لیا اور بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ بچی کی بازیابی پر والدین نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments