گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چور زیورات نقدی اور موبائل لے اڑے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے کنک بستی کے قریب عبدالوحید نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا،
جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہو گئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments