ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کاحکم

ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کاحکم

شہریوں کے مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں :عمران ملک

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی درخواستیں وصول کرکے ان کے مسائل سنے گئے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور مسائل حل کرنا ہے ۔ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...