اپنا کھیت، اپنا روزگا ر ،چیک دینے کی تقریب کا انعقاد

 اپنا کھیت، اپنا روزگا ر ،چیک  دینے کی تقریب کا انعقاد

چک جھمرہ (نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے تحت خوش نصیب کاشتکاروں کو الاٹ کی گئی زمین کو آباد کرنے کے لیے 50 ہزار روپے کے چیک دینے کی تقریب میونسپل کمیٹی جھمرہ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے آزاد علی تبسم تھے ۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عثمان چیمہ اور نائب تحصیلدار محمد ارشد نے کاشتکاروں میں چیک تقسیم کیے ۔اس موقع پر آزاد علی تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے بے شمار اسکیمیں متعارف کرائی ہیں، جن سے پنجاب کے مرد و خواتین بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...