میٹرو منصوبہ سست روی کا شکار، جھنگ روڈ پر سفر شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

میٹرو منصوبہ سست روی کا شکار، جھنگ  روڈ پر سفر شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا) فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ سے جھنگ روڈ تک جاری میٹرو منصوبے پر تعمیراتی کام کی سست روی اور ٹریفک کے لیے ناکافی جگہ چھوڑے جانے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

متبادل راستوں کا مناسب انتظام کیے بغیر تعمیراتی کام شروع کیے جانے سے اہم شاہراہ پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ، جبکہ صبح کے اوقات میں دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جانے والے افراد سمیت شام کے وقت گھروں کو واپس آنے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہری حلقوں کے مطابق سڑک کے درمیان میٹرو منصوبے کا تعمیراتی کام جاری ہے ، جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے محدود جگہ چھوڑی گئی ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...