ریاض فتیانہ کا چاول، کماد، کپاس اور آلو کی کاشتکاروں کو مناسب قیمت نہ ملنے پر تشویش
کمالیہ( نمائندہ خصوصی )ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے گندم، چاول، کماد، کپاس اور آلو سمیت اہم فصلوں کی مناسب قیمتیں نہ ملنے اور کاشتکاروں کو درپیش معاشی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی زرعی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو اپنی فصلیں اونے پونے داموں فروخت کرنا پڑتی ہیں، جبکہ کھاد، زرعی ڈیزل، بجلی، بیج، مشینری اور زرعی ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ زرعی شعبے سے وابستہ کاشتکار، مزدور اور دیہی آبادی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments