چنیوٹ میں نوجوانوں کیلئے ووٹر آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا

چنیوٹ میں نوجوانوں کیلئے ووٹر آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی ووٹر آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

نشست کا عنوان  مستقبل کا ووٹ، آپ کی آواز، آپ کا پاکستان  تھا، جس کا مقصد نوجوانوں میں ووٹ کی اہمیت، جمہوری عمل میں مؤثر شرکت اور ذمہ دارانہ حقِ رائے دہی کے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر چنیوٹ محمد وقاص خالد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص نوجوانوں کو جمہوری عمل میں شامل کرنے اور ووٹنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے چھ قومی ترجیحات پر مبنی خصوصی آگاہی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...