جڑانوالہ :شہرمیں مویشی رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

 جڑانوالہ :شہرمیں مویشی رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جڑانوالہ :شہرمیں مویشی رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم بنایا گیا جو مویشیوں کی وجہ سے متاثر ہو رہا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اندرون شہر اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم بنایا گیا ہے جو مویشی رکھنے سے متاثر ہو رہا ہے ۔ عوامی و سماجی رہنما نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری حدود میں مویشی رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں مویشی رکھنے سے صفائی کے مسائل جنم لیتے ہیں، بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھتے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے ۔ شہری ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کے لیے گوالے فوری طور پر اپنے مویشی شہری حدود سے باہر کھلی اور مقررہ جگہوں پر منتقل کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...