نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کیلئے سیمینار کا انعقاد
شرکا کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، مصنوعی ذہانت، فری لانسنگ سے آگاہ کیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں آن لائن آمدن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، مصنوعی ذہانت اور فری لانسنگ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا، اس موقع پر شرکا کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، مصنوعی ذہانت، فری لانسنگ اور آن لائن آمدن کے بنیادی طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔سیمینار میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید، مسلم یوتھ لیگ پاکستان کے صدر تابش قیوم، پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے جنرل سیکریٹری احسن تارڑ، مسلم یوتھ لیگ وسطی پنجاب کے صدر وقار احمد، ترجمان مسلم یوتھ لیگ پاکستان زمان سیف، ملیکہ صدیقہ، مریم حسن اعوان، قرۃ العین رانا اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ دیگر ماہرین نے شرکت کی اور نوجوانوں کی رہنمائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments