ڈویژن بھر میں 500 مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام ہوگا

ڈویژن بھر میں 500 مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام ہوگا

تقریبات دسمبر میں ہونے کا امکان ،قیصر عباس رند کا پروگرام کے انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی وژن کے مطابق دھی رانی پروگرام کے چوتھے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 500 مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تقریبات دسمبر 2026ء میں منعقد ہونے کا امکان ہے ، جبکہ انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند نے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق نے موصول ہونے والی درخواستوں، جانچ پڑتال کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت آئندہ مراحل میں صوبے بھر کی مجموعی طور پر پانچ ہزار مستحق بیٹیوں کی شادیاں کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...