کرشنگ سیزن کی تیاریوں کا آغاز، بوائلر پمپ کا افتتاح
گنا کے کاشتکاروں ، زمینداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں:اسسٹنٹ کمشنر
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے حسین شوگر ملز میں کرشنگ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں بوائلر پمپ کا افتتاح کر دیا۔حسین شوگر ملز میں کرشنگ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں بوائلر پمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کرشنگ سیزن کے دوران گنا کے کاشتکاروں اور زمینداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، گنے کے وزن میں مکمل شفافیت اور بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بوائلر پمپ کی فعال تنصیب سے مل کی پیداواری صلاحیت میں بہتری آئے گی اور آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے ۔علاوہ ازیں، حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی جانب سے شہریوں کو انصاف کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments