لنگرانہ پولیس کی کارروائی، چور گینگ کے 2 کارندے گرفتار

لنگرانہ پولیس کی کارروائی، چور گینگ کے 2 کارندے گرفتار

2موٹر سائیکلیں، انورٹرز، نقدی اور دیگر سامان برآمد، ملز موں سے تفتیش جاری

بھوانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ لنگرانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن ‘‘محفوظ پنجاب’’ کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر محسن حسن نے سب انسپکٹر آصف نواز اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دو موٹر سائیکلیں، دو انورٹرز، نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور موٹر سائیکل چوری سمیت چوری کی دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...