شادی شدہ خاتون اور جواں سال لڑکی سے مبینہ زیادتی

شادی شدہ خاتون اور جواں سال لڑکی سے مبینہ زیادتی

فہدکی ہمشیرہ اورارشدکی بیٹی کو نامعلوم مقام پرلیجاکرہوس کانشانہ بنایاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون اورجواں سال لڑکی کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے میں فہد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ ہمشیرہ کو ملزم نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،ادھر تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ارشد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی جواں سالہ بیٹی کو بھی نہ طور پر اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...