چنیوٹ: لاہور روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،نوجوان جاں بحق

چنیوٹ: لاہور روڈ پر کار اور موٹر  سائیکل میں تصادم،نوجوان جاں بحق

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ساڑ موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ کار اور موٹر سائیکل کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ذوالفقار علی ولد فرزند علی شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چنیوٹ کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...