سرکاری گندم کی فراہمی رقم جمع کرانے ،تصدیق سے مشروط

سرکاری گندم کی فراہمی رقم جمع کرانے ،تصدیق سے مشروط

سرکاری گندم کے آٹے کی فروخت سے حاصل رقم کی روزانہ تصدیق لازمی قرارگندم اجرا اور آٹے کی تقسیم آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن جاری ،اطلاق کل سے ہوگا

لاہور (عمران اکبر )گندم اجرا اور آٹے کی تقسیم آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، گندم اجرا اور آٹے کی تقسیم کے نوٹیفکیشن کا اطلاق کل سے ہوگا ،صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گندم کی قیمت 4500 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کر دی گئی- سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1275 روپے مقررہے ،سرکاری گندم صرف منظور شدہ فعال فلور ملز اور لائسنس یافتہ آٹا چکیوں کو جاری کی جائے گی- گندم کی ریلیز کے لیے فلور ملز اور آٹا چکیوں کو متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے معاہدہ کرنا ہوگا- سرکاری گندم کی فراہمی بینک میں پیشگی رقم جمع کرانے اور تصدیق سے مشروط ہوگی، سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی روزانہ تصدیق لازمی قرار، پنجاب میں فلور ملز کی پہلے سے منظور شدہ گندم پسائی کی صلاحیت برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ،پہلے سے منظور شدہ رولر باڈیز کی گندم پسائی کی صلاحیت میں اضافے کی اجازت نہیں ہوگی- گندم کی فراہمی میں پاسکو، ایگریگیٹرز اور درآمدی گندم کو مکس اینڈ میچ بنیاد پر شامل کیا جائے گا-پنجاب میں گندم کا کوٹہ اضلاع کی آبادی اور ضرورت کے مطابق مختص کیا جائے گا- ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز متعلقہ اضلاع میں فلور ملز اور آٹا چکیوں کو گندم کا کوٹہ تقسیم کریں گے ،سرکاری گندم کی فراہمی کے ساتھ فلور ملز کو اپنی نجی گندم کی پسائی کی بھی اجازت ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...