وہاڑی چیمبر کی عالمی برآمدات کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت
اے آئی تقریب میں شرکت، سمیڈا و علی بابا ڈاٹ کام نمائندوں سے تبادلہ خیال
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملکی برآمدات کے فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مقامی کاروبار کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے ۔ چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر اور سابق سینئر نائب صدر محمد عثمان نے صدر سید شیراز حسین کاظمی کی ہدایت پر لاہور میں منعقدہ ‘‘پاکستان کی اے آئی برآمدی آواز 2026’’ کی تقریب میں خصوصی مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر محمد عثمان نے سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر اور علی بابا ڈاٹ کام کے پاکستان میں عالمی خدماتی شراکت دار ویب ایکسلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہباز صدیقی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں وہاڑی چیمبر اور سمیڈا کے درمیان تعاون، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ضلع وہاڑی سے برآمدات بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی کاروباری اداروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔وہاڑی چیمبر نے تقریب میں شرکت کی دعوت اور تعاون فراہم کرنے پر علی بابا ڈاٹ کام کی ٹیم اور شہباز صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔ چیمبر کے مطابق قومی و کاروباری اداروں کے ساتھ روابط کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ضلع وہاڑی کی صنعتی و تجارتی ترقی اور ملکی برآمدات کے فروغ میں کردار ادا کیا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments