گوجرہ:بارات میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 7 سالہ بچہ جاں بحق
ذوہان گاؤں کے باہر کھیل رہا تھا ، کار نے ٹکر مار دی ، ڈرائیور الیاس گرفتار
گوجرہ (نمائندہ دنیا)مونگی روڈ پر بارات میں شامل تیز رفتار کار نے سات سالہ بچے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ چک نمبر 370 ج ب طارق آباد کے رہائشی رفاقت علی کا سات سالہ بیٹا ذوہان گاؤں کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران بارات میں شامل تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور کار ڈرائیور الیاس کو حراست میں لے کر گاڑی قبضے میں لے لی۔ پولیس نے بچے کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔معصوم ذوہان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments