پنجاب کالج چنیوٹ میں سائبر کرائم سے آگاہی سیمینار

پنجاب کالج چنیوٹ میں سائبر کرائم سے آگاہی سیمینار

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی طلبہ کو آن لائن جرائم سے بچاؤ کی ہدایات

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور طلبہ کے محفوظ مستقبل کے لیے چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام پنجاب کالج میں سائبر کرائم کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،  ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شرکاء کو سائبر کرائم کی مختلف اقسام، آن لائن فراڈ اور جعلی لنکس کے ذریعے ہونے والے جرائم کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ طلبہ کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال، ہیکنگ، بلیک میلنگ اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر طلبہ کو ہدایت کی گئی کہ اپنے پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، نامعلوم نمبرز سے موصول ہونے والے مشکوک پیغامات اور لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور انٹرنیٹ کا استعمال احتیاط سے کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...