قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھا کر شہری سے 21 لاکھ سے زائد کا فراڈ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے شہری کو مبینہ طور پر 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے میں ثاقب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنی باتوں میں الجھایا اور مختلف حیلوں بہانوں سے 21 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور امانت حاصل کر لی۔ بعدازاں ملزم نے مبینہ طور پر رقم خوردبرد کر لی اور واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments