گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بچوں پر تشدد، مقدمہ درج
ملزموں نے مشتاق اوراہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اورفرارہوگئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش پر ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بچوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مشتاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے مبینہ طور پر گھر پر دھاوا بول دیا اور اسے ، اس کی اہلیہ اور بچوں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔ ملزموں نے اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments