سسرالیوں کا خاتون پر مبینہ تشدد، آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں
ثوبیہ کوڈنڈوں سے ماراپیٹاگیا اوردھمکیاں دی گئیں ،مقدمہ درج کرلیاگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھریلو رنجش پر سسرالیوں نے خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، جبکہ اس کی آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈالنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد میں ثوبیہ نامی خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران اس کے سسرالیوں نے گھریلو رنجش کی بنا پر اسے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور ڈنڈوں سے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ خاتون کے مطابق ملزمان نے اس کی آنکھوں میں سرخ مرچیں بھی ڈالیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments