گوجرہ میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور جیب تراشی کی وارداتیں، شہری لٹ گئے
گوجرہ (نمائندہ دنیا) ڈاکوؤں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال و زر سے محروم کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 338 ج ب کا محمد آصف موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چک نمبر 336 ج ب کی طرف جا رہا تھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
علاوہ ازیں چک نمبر 358 ج ب کے محمد بلال نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی کہ نامعلوم چور موقع پا کر چوری کرکے فرار ہو گئے ، جبکہ چک نمبر 158 گ ب کا محمد انیس الرحمان میلہ دیکھنے چک نمبر 299 ج ب آیا ہوا تھا۔ اس دوران نامعلوم جیب تراش اس کی جیب سے قیمتی موبائل فون نکال کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر نواں لاہور، صدر اور سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments