میئر کا برنس روڈ کی بطور فوڈ اسٹریٹ تزئین و آرائش کا اعلان
ڈپٹی میئر کی زیرصدارت سٹی کونسل کا اجلاس ،34قراردادیں منظورعباسی شہید اسپتال میں نیا بلاک تعمیر ہو رہا ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کی بطور فوڈ اسٹریٹ تزئین و آرائش کا اعلان کردیا ہے ۔سٹی کونسل اجلاس کو میئر کراچی نے بتایا کہ ہائی کورٹ سیکریٹریٹ روڈ ٹھیک کردی گئی ، اندرونی گلیاں بھی ٹھیک کریں گے ، اس معاملے پر تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اچھا ماحول ملنے جارہا ہے ، برنس روڈ تاریخی ورثہ ہے ، اسے بحال کرنے جارہے ہیں۔سٹی کونسل کے اجلاس میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی تزئین و آرائش کی قرار داد منظور کرلی گئی۔اجلاس میں عباسی شہید اسپتال میں قائد عوام بلاک کو فعال بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔میئر نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں نیا بلاک تعمیر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پولیٹن یونیورسٹی کو اسپتال میں او پی ڈی شروع کرنے کی تجویز دی، آپ دوستوں کے ووٹوں کی وجہ سے 3 سالوں سے عہدے پر ہوں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ جس کا آڈٹ کرنا ہے آپ کریں میں آپ کو دعوت دیتا ہوں، جب ہم آئے تھے تو لائٹ لگانے کے پیسے نہیں تھے آج ہمارے پاس پیسے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی پاسداری کرنا چاہتے تھے اور کرتے رہیں گے ، تمام بڑے کاموں میں تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ کی ویریفکیشن ضروری قرار دی گئی۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کی۔اجلاس میں مجموعی طور پر 34 قراردادوں کی منظوری دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments