اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل کا ٹی ایچ کیو  ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے ہسپتال کی زیر تعمیر ایمرجنسی کا بھی معائنہ کیا۔ منصوبہ مکمل ہونے پر ایمرجنسی بلاک میں مزید 18 بیڈز کا اضافہ ہوگا، جس سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...