شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین کیلئے سپورٹس ڈے کا انعقاد
شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین کیلئے سپورٹس ڈے کا انعقادخواتین کو ان کے بنیادی حقوق، تحفظ بارے آگاہی بھی فراہم کی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر 16 روزہ مہم برائے انسدادِ صنفی تشدد کے سلسلے میں شیلٹر ہوم (ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سینٹر) سرگودھا میں مقیم خواتین کے لیے اسپورٹس ڈے اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر اینڈ بیت المال سرگودھا ڈویژن شاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر اینڈ بیت المال سرگودھا زیبا عندلیب نے خصوصی شرکت کی۔اسپورٹس ڈے کے دوران رہائشی خواتین نے مختلف کھیلوں میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پر خواتین کو ان کے بنیادی حقوق، تحفظ اور دستیاب معاونتی سہولیات کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی، جبکہ تقریب کی مناسبت سے کیک بھی کاٹاگیا۔دونوں معزز افسران نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی، ان کی کھیلوں میں شرکت کو سراہا، ان کے مسائل سنے اور اپنے خطاب میں خواتین کے حقوق، خود اعتمادی اور بااختیاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا مقصد خواتین میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ، شعور و آگاہی اور اعتماد کو مضبوط بنانا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments