وزیرداخلہ کا فائر بریگیڈ سٹیشن کا دورہ، کارکردگی بہتر بنانیکی ہدایت

وزیرداخلہ کا فائر بریگیڈ سٹیشن کا دورہ، کارکردگی بہتر بنانیکی ہدایت

سکائی لفٹ گاڑی میں سوار ہو کر ایف 11تک اسکے رسپانس ٹائم کا جائزہ لیاہنگامی واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچنا ضروری، محسن نقوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو سی ڈی اے فائر بریگیڈ سٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود فائر فائٹنگ گاڑیوں اور دیگر آلات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر نے کال سینٹر میں موجود عملے کی حاضری اور مستعدی کو سراہا اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکائی لفٹ گاڑی میں سوار ہو کر ڈرائیور کے ہمراہ سیکٹر ایف 11تک اس کے رسپانس ٹائم کا عملی جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آگ لگنے یا کسی بھی ہنگامی واقعے کی اطلاع ملتے ہی عملے کا کم سے کم وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچنا ضروری ہے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...