مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ،ڈی پی او
مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ،ڈی پی او شہریوں سے بدسلوکی اور تفتیش میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ، مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی یا بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے اور شکایات کو زیر التوا رکھنے سے گریز کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارشی کلچر، شہریوں سے بدسلوکی اور تفتیش میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہر پولیس افسر کی بنیادی ذمہ داری ہے ، پولیس افسران شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور فرض شناسی سے ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments