کم پٹرول اورسبسڈی بے ضابطگیوں پر دو پمپ سیل

 کم پٹرول اورسبسڈی بے ضابطگیوں پر دو پمپ سیل

اے سی کادورہ،شریف چھجڑا میں سکولوں ، ستھرا پنجاب انتظامات کا بھی جائزہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی ریلیف وژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کے فیلڈ دورے جاری ہیں۔ انہوں نے بصیرہ میں پٹرول پمپوں کی چیکنگ کے دوران کم پٹرول فراہم کرنے اور وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام میں بے ضابطگیوں پر دو پٹرول پمپ سیل کر دیے ، جبکہ شریف چھجڑا میں سرکاری اسکولوں اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے بصیرہ میں عثمان شہزاد پٹرولیم کا معائنہ کیا، جہاں پیمائش کے دوران مقررہ مقدار سے 100 ملی لیٹر سے زائد کم پٹرول فراہم کرنے کی خلاف ورزی سامنے آئی، جس پر پمپ سیل کر دیا گیا۔ اسی طرح این تھری (N3) پٹرولیم میں وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کی جانچ پڑتال کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اسے بھی سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو پٹرول کی پوری مقدار کی فراہمی اور حکومتی سبسڈی کے شفاف استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے شریف چھجڑا میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کا دورہ کیا اور تدریسی ماحول، انتظامی امور اور طلبہ کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکولوں میں صفائی اور نظم و ضبط بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات بھی چیک کیے اور متعلقہ عملے کو کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے اور صفائی کا نظام مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف، بہتر تعلیمی ماحول اور صاف ستھرا معاشرہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات ہیں۔ خلاف ورزی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...