شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کو فلیٹس الاٹ کر دیے گئے
آئی جی سندھ نے ورثاء کو الاٹمنٹ کے دستاویزی احکامات حوالے کیےشہداء کی قربانیاں سندھ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہیں،جاوید عالم اوڈھو
کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے شہدائے سندھ پولیس کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود اور کفالت کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے شہید انسپکٹر جاوید ابڑو اور شہید اے ایس آئی محمد خان کے اہلِ خانہ کو رسالہ پولیس کوارٹرز میں فلیٹس الاٹ کردیے ۔اس موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ سے ملاقات کی، جس میں اے آئی جی اسٹیٹ مینجمنٹ امجد شیخ بھی موجود تھے ۔ آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء کو فلیٹس کی الاٹمنٹ کے دستاویزی احکامات حوالے کیے۔اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کا اعتراف اور ان کے اہلِ خانہ کی کفالت و فلاح و بہبود سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہدائکی قربانیاں سندھ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہیں، ان کی بہادری، فرض شناسی اور لازوال خدمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، سندھ پولیس ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ شہداء کے بچوں کی تعلیم، ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔شہید انسپکٹر جاوید ابڑو اور شہید اے ایس آئی محمد خان کے اہلِ خانہ نے سندھ حکومت، محکمہ داخلہ اور آئی جی کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments