ڈی سی ہفتہ میں 2یوسیز کی انسپکشن یقینی بنائیں، کمشنر راولپنڈی

ڈی سی ہفتہ میں 2یوسیز کی انسپکشن  یقینی بنائیں، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے میں کم از کم دو یونین کونسلز اور۔۔

 اسسٹنٹ کمشنرز چار یونین کونسلز کی انسپکشن یقینی بنائیں، سٹاف کی کم از کم حاضری پچاسی فیصد سے زیادہ، وہیکلز اور مشینیری کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے، کہیں بھی کوڑے کے ڈھیر جمع نہ ہونے دئیے جائیں، تمام خالی پلاٹس کی صفائی اور چار دیواری بھی لگوائی جائے تاکہ وہاں پر کوڑا نہ پھینکا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ دیہی علاقوں میں ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ صفائی آپریشن لازمی کیا جائے اور گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت کی کہ دیہات کے رہائشیوں کو گلیوں یا خالی پلاٹوں کی بجائے مقررہ کوڑے دانوں میں کچرا ڈالنے کی ترغیب اور تربیت دینے پر زور دیا جائے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...