نمل میں سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026کا انعقاد
135ٹیموں کی شرکت، 35شارٹ لسٹ، کِکس ٹیم کی پہلی پوزیشن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے بزنس انکیوبیشن سینٹر نے شعبہ اکاؤ نٹنگ اینڈ فنانس کے اشتراک سے سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026کا کامیاب انعقاد کیا۔ مقابلے میں 135ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے 35ٹیموں کو فائنل پچنگ راؤنڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ فائنل مرحلے میں 27ٹیموں نے بینکنگ، صنعت، انٹرپرینیورشپ، کارپوریٹ لیڈرشپ اور کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین پر مشتمل جیوری کے سامنے اپنے کاروباری آئیڈیاز پیش کیے۔ ٹیم کِکس نے پہلی، ٹیم ریپ سائٹ نے دوسری جبکہ ٹیم پلانٹ کیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں ریکٹر نمل، میجر جنرل شاہد محمود کیانی نے خصوصی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments