سڑکوں اور خالی پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے نہ دیا جائے، کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی نے ستھرا پنجاب ایجنسی حکام کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو گھروں کے باہر، سڑکوں اور خالی پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے منع کیا جائے
اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے باقاعدہ وارننگ جاری کی جائے ۔ وارننگ کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے مؤثر نگرانی کریں اور شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments