خواتین پر تشدد کیخلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

خواتین پر تشدد کیخلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کے سلسلے میں ویمن پروٹیکشن سینٹر فیصل آباد کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق، تحفظ، بااختیار بنانے اور صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ڈاکٹر ثانیہ ارشد اعزازی مہمان تھیں۔ حرا اشرف نے بھی ایکٹو ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔‘‘خاموشی نہیں، آواز بنیں، عزم سے عمل تک، محفوظ خاتون، محفوظ پنجاب’’ کے عنوان سے منعقدہ اس مہم کا مقصد خواتین کو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دینا، انصاف تک رسائی کو فروغ دینا اور پنجاب بھر میں خواتین کے لیے محفوظ و معاون ماحول یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی نے معاشرے کو مضبوط بنانے اور محفوظ پنجاب کی تعمیر کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...