منشیات سمگلرز کو چھوڑنے والے ایس ایچ او،سب انسپکٹرگرفتار

منشیات سمگلرز کو چھوڑنے والے ایس ایچ او،سب انسپکٹرگرفتار

4ساتھی اہلکاروں کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتاری کیلئے چھاپے شروعمحکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، سی پی او غیاث گل

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا فوری ایکشن، بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کو پکڑ کر رقم لے کر چھوڑنے پر ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر سجاد اور نبیل سب انسپکٹر گرفتار، دونوں افسروں اور 4ساتھی اہلکاروں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی پی او نے کہا محکمہ میں کالی بھیڑوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے معاملہ کی فوری انکوائری کرائی جس میں الزامات سچ ثابت ہونے پر ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو گرفتار کیا گیاجبکہ دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے ریڈز کیے جا رہے ہیں۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، محکمہ کی نیک نامی سب سے اہم چیز ہے، بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کو کو ئی رعایت نہیں دی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...