قومی سطح پر مقابلہ حسن قرات میں دوسری ، نعت خوانی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

 قومی سطح پر مقابلہ حسن قرات  میں دوسری ، نعت خوانی میں  تیسری پوزیشن حاصل کرلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ برائے حسن قرات و نعت رسول مقبول میں سرگودھا کا اعزاز، قومی سطح پر ہونے والے اس مقابلہ کے دوران حسن قرات میں دوسری جبکہ نعت خوانی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی سطح پر منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ برائے حسن قرات و نعت رسول مقبول کا انعقاد جھنگ میں عمل آیا جس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جھاوریاں سرگودھا کے ہونہار طالب علم عاقب سلیم نے پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی یہی نہیں بلکہ اسی کالج کے طالب علم محمد حمزہ نے مقابلہ حسن نعت میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف ادارے بلکہ سرگودھا ڈویژن کا نام روشن کر دیا، کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ برائے حسن قرات و نعت رسول مقبول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم عاقب سلیم اور محمد حمزہ کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے علمی، ادبی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...