تاریخی مقامات بحالی منصوبہ تکمیل کے قریب ضلعی انتظامیہ متحرک
قلعہ کہنہ میں جدید کیفے ٹیریا، لنگر خانہ سمیت مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری
ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)شہر اولیاء کے تاریخی مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ کی اپ گریڈیشن اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا میگا پراجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت قلعہ کہنہ میں جدید کیفے ٹیریا، لنگر خانہ اور سپورٹس ایرینا سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی صدارت میں والڈ سٹی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قلعہ کہنہ، قاسم باغ، دمدمہ، لنگر خانہ اور ریسٹورنٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قلعہ کہنہ، درباروں اور سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے تاریخی ورثے کی بحالی کے ساتھ شہریوں کو جدید تفریحی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے منصوبوں پر کام کی رفتار برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments