ڈی پی او چنیوٹ کا تھانہ رجوعہ کا دورہ، حوالات ، ریکارڈ چیک کیا
جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کی جانیوالی پولیس سروسز کے طریقہ کار کا جائزہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن رجوعہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ رجوعہ انسپکٹر اعجاز احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔دورانِ دورہ ڈی پی او نے شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن کی عمارت، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ چیک کیا۔ ڈی پی او نے تھانے میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور پولیس سروسز کے حوالے سے ان سے فیڈ بیک بھی لیا۔
انہوں نے حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی بے گناہ شخص کو حراست میں نہ رکھا جائے ۔ ڈی پی او نے کرشنگ سیزن کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنائی جائے اور شہریوں کو بروقت رہنمائی و جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ پولیس افسران عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے نیک نیتی اور محنت سے فرائض سرانجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments