زیروٹالرنس پالیسی ، ویپ اور شیشہ کی خریدوفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

 زیروٹالرنس پالیسی ، ویپ اور شیشہ  کی خریدوفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

دورانِ گشت اور معمول کی چیکنگ کے دوران ان اشیاء کی نقل و حرکت اور خرید و فروخت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت ،کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:سی پی او کا مراسلہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد نے ضلع بھر میں ویپ اور شیشہ کی فروخت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے لیے ضلعی پولیس افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔سی پی او کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام پولیس افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھنٹہ گھر، کوہِ نور اور دیگر ایسے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں ویپ، ویپ فلیورز اور شیشہ کی خرید و فروخت جاری ہے ۔ متعلقہ مقامات کی نشاندہی کے بعد ان اشیاء کی غیر قانونی خرید و فروخت، ذخیرہ اندوزی اور استعمال کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ دور گشت اور معمول کی چیکنگ کے دوران ان اشیا کی نقل و حرکت اور خرید و فروخت پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی علاقے میں ان کی غیر قانونی خرید و فروخت کی اجازت نہ دی جائے ۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کارروائیوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سی پی او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوجوان نسل کے مستقبل کو نشے اور اس کے مضر اثرات سے محفوظ بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے ، لہٰذا تمام افسران جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔دریں اثنا تھانہ سرگودھا روڈ اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...