سیل میلے میں خواتین کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ

سیل میلے میں خواتین کو ہراساں  کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ

گوجرہ (نمائندہ دنیا)سیل میلے میں خواتین کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع ایک میرج ہال میں جوتوں کی سیل لگی ہوئی تھی۔۔۔

 جہاں محلہ قادر کالونی کا حسن ظفر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر آیا ہوا تھا اور سیل میلے میں آنے والی خواتین کو ہراساں کر رہا تھا۔ سیل کے سکیورٹی گارڈ اور چک نمبر 297 ج ب کے رزاق وغیرہ نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں رزاق فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ سٹی پولیس گوجرہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور رزاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...