سابقہ رنجش پر گھر گھس کر خاتون پر تشدد، ملزم سنگین دھمکیاں

سابقہ رنجش پر گھر گھس کر خاتون پر تشدد، ملزم سنگین دھمکیاں

آمنہ اپنے گھر پر مو جو د تھی ملزم زبر دستی داخل ہو گئے ، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تھانہ رضا آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے آمنہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزمان سابقہ رنجش کی بنا پر زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسے قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ ملز موں نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...