ہیڈبمبانوالہ:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ گولیاں لگنے سے نوجوان جاں بحق ،ڈسکہ کلاں کا نوجوان اسد کار پر جارہاتھا۔۔۔
جب وہ تھانہ بمبانوالہ کے موضع نکا کیلہ کے قریب پہنچاتو نامعلوم مسلح ملزمان نے اس کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نوجوان سر پر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔