گجرات : ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عکاظ ضیاء متہ کیخلاف کیس خارج
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)رہنما مسلم لیگ و ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری عکاظ ضیاء متہ پر دیا گیا جھوٹا پرچہ خارج با عزت بری۔
عکاظ ضیاء متہ سوک کلاں پر جھوٹا اور بے بنیاد پرچہ دیا گیا تھا جس سے وہ با عزت بری ہو گئے ہیں مخالفین کی جانب سے رہنما مسلم لیگ ق عکاظ ضیاء متہ پر جو جو الزامات لگائے گے تھے تمام جھوٹے ثابت ہونے لگے ۔ رہنما کسی بھی ایسی سرگرمی میں شامل نہ تھے یہ صرف حسد کی بنیاد پر اور عکاظ ضیا کی سیاسی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے ساری سازش کی گئی تھی اس موقع پر عکاظ ضیاء متہ سوک کلاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بے شک بہتر چال چلنے والا میرا رب ہے میرا میرے خدا پر پختہ یقین تھا اور ہمیشہ رہے گا۔