کامونکے :ڈاکو لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار
کامونکے (نامہ نگار )دو ڈاکو موٹر سائیکل سوار شخص سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
گزشتہ روز شیخوپورہ کا فیاض موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں دو ڈاکو اُس سے ایک لاکھ چالیس ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔ گزشتہ روز واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی او زبیر احمد کی درخواست پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے نواحی گاؤں دھرنگ کے عبدالرحمن،احمدعلی اور تنویر یوسف کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔