سیالکوٹ:اسلحہ اور 16 کلو سے زائد منشیات برآمد ،7افراد کو گرفتار

سیالکوٹ:اسلحہ اور 16 کلو سے  زائد منشیات برآمد ،7افراد کو گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) اسلحہ اور 16 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ سرفراز پور سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص شکیل سے 3کلو300گرام چرس،تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے بابر خان سے 2کلو200گرام چرس،تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے عامر سہیل سے پستول اور تین گولیاں،تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے گل حسن سے پستول اور پانچ گولیاں،تھانہ اگوکی کے علاقہ دھتل چوک سے علی اکبر سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے یاسین سے 630گرام چرس اور تھانہ صدر پسرو رکے علاقہ سے شعیب سے 10کلو170گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں